ہمارے دور میں سرکاری ہسپتالوں میں ایک ایک بستر پر تین تین لو گ پڑے ہوتے تھے، جاوید لطیف کادعویٰ

ہمارے دور میں سرکاری ہسپتالوں میں ایک ایک بستر پر تین تین لو گ پڑے ہوتے تھے، ...
ہمارے دور میں سرکاری ہسپتالوں میں ایک ایک بستر پر تین تین لو گ پڑے ہوتے تھے، جاوید لطیف کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ ہمارے دور میں سرکاری ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر تین تین لوگ پڑے ہوتے تھے لیکن اب سرکاری ہسپتال خالی ہوگئے ہیں۔
دنیا نیوز کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ دنیامیں جہاں بھی جھوٹ بولا جاتاہے تو عدالتوں سے اس کے خلاف فیصلے بھی آتے اور لو گ بھی اس کا محاسبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پچھلے 13ماہ سے جھوٹ بولاگیا تو لوگوںنے اس کا محاسبہ خود کرنا شروع کردیاہے ، تحریک انصاف کوئی ایک کام بتادے کہ ریاست اور قوم کو اس سے کوئی ریلیف ملاہو۔
میا ں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان کون ہوتے ہیں کہ کسی کو پکڑنے اورچھوڑنے والے ؟ اگرریاست کے ادارے آزاد نہیں ہیں توپھر عمران خان ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں سرکاری ہسپتالوں میںدوائیاںمفت مل رہی تھیں لیکن آج لوگوں کو کوئی دوائی نہیںمل رہی ہے ۔ہمارے دور میں سرکاری ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر تین تین لوگ پڑے ہوتے تھے لیکن اب سرکاری ہسپتال خالی ہوگئے ہیں اور سرکاری علاج نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اتائیوں سے رجوع کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -