اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کیلئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دیدی،پرویز خٹک

اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کیلئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دیدی،پرویز خٹک
اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کیلئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دیدی،پرویز خٹک

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاہے کہ اپوزیشن سے بات چیت کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور میں شامل ہوں۔

نجی نیوز چینل کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن سے بات چیت کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی میںاسد عمر، شاہ محمود قریشی اورمیں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ آرمی چیف کی مدت سمیت تمام آئینی امور متفقہ طورپر حل کئے جائیں گے ۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے آئین میں کچھ کمی موجود ہے جس کی نشاندہی سپریم کورٹ نے کی ، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اپوزیشن کے ساتھ خوش اسلوبی سے معاملات طے ہونگے اور چیف الیکشن کمشنر ، ممبران الیکشن کمیشن کی تعیناتی کا معاملہ بھی اپوزیشن کے ساتھ مشاورت سے حل کیاجائے گا ۔

مزید : قومی