ہمایوں اختر خان نے نوجوانوں کو نوکریوں کی امید دلا دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ اب نوکریوںکے نظام میں بہتری آئیگی ، تحریک انصاف آگے بڑھتی جارہی ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایو ں اختر خان نے کہا کہ احتساب تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسی کا بنیادی ستون ہے لیکن بڑی پارٹیوں کی قیادت کیخلاف مقدمات تحریک انصاف کی حکومت کے آنے سے پہلے کے ہیں اور سپریم کورٹ کی طرف سے کئے گئے ہیں۔
ہمایوں اخترخان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے اوریہ بات دنیا کے ادارے کہہ رہے ہیں، اب نوکریوںکے نظام میں بہتری آئیگی ، تحریک انصاف آگے بڑھتی جارہی ہے ، تحریک انصاف کی حکومت آنے سے ایران ، خلیجی ممالک اور امریکہ سے ہمارے تعلقات بہتر ہوئے ہیں جبکہ مسئلہ کشمیر کو بھی ہم عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھا رہے ہیں۔