چار سدہ،شادی میں شرکت کیلئے آنیوالا ماموں بھانجے کے ہاتھوں قتل
چار سدہ (آن لائن)نستہ تھانہ کے حدود میں نواسی کے شادی میں شرکت کیلئے آنے ولے نوشہرہ کے رہائشی کو بھانجے نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق مقتول اسلم خان کے بیٹے حیات خان نے نستہ پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا والد اسلم خان ساکنہ خٹ کلے خویشکی نستہ چارسدہ میں اپنی نواسی کے شادی میں شرکت کیلئے آیا تھا کہ اسی دوران ملزم مصنف ولد سید کریم ساکن نسہ نے ان کو گولی مارکر قتل کردیا۔ملزم مقتول کا بھانجا ہے اور ان کے درمیان سابقہ زبانی تکرار عداوت چلا آرہا تھا۔نستہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
قتل