ایرانی جوہری سائنس دان کے بعد اور ایک اہم کمانڈرقتل 

ایرانی جوہری سائنس دان کے بعد اور ایک اہم کمانڈرقتل 
ایرانی جوہری سائنس دان کے بعد اور ایک اہم کمانڈرقتل 

  

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاسدران انقلاب کے اہم کمانڈرمسلم شاہدان کوڈرون حملے میں ہلاک کیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسلم شاہدان کو عراق شام بارڈرپراتوارکونشانہ بنایاگیا۔ پاسدران کے اہم کمانڈر شاہدارن کو ڈورون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل ایران کے اہم ترین جوہر سائنسدان محسن فخری زادے کو دہشت گردی کی کارروائی کے دوران قتل کردیا گیاتھا۔

محسن فخری زادے کے قتل پر ایران نے شدید احتجاج کیا تھا،اور قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا عندیہ دیا تھا اور اس بات کا عزم کیا تھا کہ محسن فخری زادے کے قاتلوں سے بدلہ لیا جائے ۔

محسن فخری زادے کے قتل کے چند روز بعد ہی پاسدران انقلاب کے اہم کمانڈر مسلم شاہدان کو قتل کردیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -