مولانا12ویں کھلاڑی،مریم نوازبینظیر بھٹو بننا چاہتی ہیں:شبلی فراز

مولانا12ویں کھلاڑی،مریم نوازبینظیر بھٹو بننا چاہتی ہیں:شبلی فراز
مولانا12ویں کھلاڑی،مریم نوازبینظیر بھٹو بننا چاہتی ہیں:شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کا بیانیہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اب 12 ویں کھلاڑی بن کررہ گئے ہیںمریم نواز، بے نظیر بھٹو بننا چاہتی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نوازشریف کا ہرغیرجمہوری کام میں مرکزی کرداررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی گزشتہ 40 سالہ سیاست غیرجمہوری اقدامات پرمبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی قومی جماعت سے سکڑکرعلاقائی جماعت بن کررہ گئی ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اب 12 ویں کھلاڑی بن کررہ گئے ہیں،انہوں نےمذہبی رہنما کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے۔ مولانافضل الرحمان کو ڈی آئی خان کے لوگوں نے مسترد کیا ہے، مولانا گزشتہ سال بھی اپنے اتحادیوں کے ہاتھوں دھوکہ کھا چکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ  یہ لوگ 150 جلسے کرلیں، اس سے حکومت جانے والی نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قوم وزیراعظم عمران خان کے پیچھے سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنی تاریخیں دے دیں، موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے والدہ کے نام پرکینسر اسپتال بنائے لیکن کیا انہوں نے آج کے جلسے میں کسی غریب کا ذکر کیا؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف غریبوں کو استعمال کرتے ہیں اور ان کے ذریعےاقتدارمیں آتے ہیں۔ ان  کا مزیدکہنا تھا کہ نوازشریف کی والدہ کی تدفین میں شرکت سے کسی کونہیں روکا لہذا حکومت پرالزام مت دیں۔