"راج کماری کی پوری تقریر حسب عادت جھوٹ کا پلندہ تھی"فردوس عاشق کا مریم نوازکےخطاب پرردعمل

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ راج کماری کی پوری تقریر حسب عادت جھوٹ کا پلندہ تھی, یہ اپنی چوری بچانے کے لیے عوام کے غم کا ڈھونگ رچارہے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹڑ پرپاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی تقریر پر ردعمل میں کہا کہ کیلبری کوئین سے کوئی پوچھے کہ نوازشریف اور صاحبزادوں کو ماں، دادی کا جنازہ پڑھنے سے کس نے روکا؟
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کیا یہ فرمانبرداری ہے کہ ماں، دادی کو کارگو کر کے بے توقیری کی گئی؟انہوں نے کہا کہ دادی کی صف چھوڑ کر آنے والی فریبی خاتون کوعمران خان کا نام لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ عظیم بیٹا ہے جس نے والدہ کے نام پرغریب عوام کے لیے کینسراسپتال بنائےہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بے حسوں کے ٹولے کو جھوٹ اورفریب کے پیچھے نہیں چھپنےدیں گے۔ مریم صفدر نے توہین عدالت کی جس کی بھرپوراندازمیں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے استفسارکیا کہ جھوٹوں کی رانی بتائیں کہ بھگوڑے اشتہاری نوازشریف، ان کے بیٹے اورسمدھی کب پاکستانی عدالتوں کاسامنا کریں گے؟
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 40 سال تک عوامی دولت لوٹنے والےاپنی چوری بچانے کے لیے عوام کےغم کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔
راجکماری کی تمام تقریر حسب عادت جھوٹ کا پلندہ تھاکیلبری کوئین سے کوئی پوچھے کہ نواز شریف اور صاحبزادوں کو ماں/دادی کا جنازہ پڑھنے سے کس نے روکا؟
بے حسوں کے ٹولے کو جھوٹ اور فریب کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے
مریم صفدر نے توہین عدالت کی جس کی بھرپور انداز میں مزمت کرتے ہیں
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 30, 2020
40 سال تک عوامی دولت لوٹنے والے اپنی چوری بچانے کیلئے عوام کے غم کا ڈھونگ رچا رہے ہیں پی ڈی ایم ناکام گٹھ جوڑ نے عدالتی حکم اور کورونا ایس او پیز کی سراسر خلاف ورزی کی.عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 30, 2020
عمران خان وہ عظیم بیٹا ہے جس نے والدہ کے نام پر غریب عوام کیلئے کینسر ہسپتال بنائے۔ جھوٹوں کی رانی بتائے کہ بھگوڑے اشتہاری نوازشریف، بیٹے اور سمدھی کب پاکستانی عدالتوں کا سامنا کریں گے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 30, 2020