پی ٹی وی کی سالگرہ پروگرام کی میزبانی باعث فخر ہے، فرزانہ

پی ٹی وی کی سالگرہ پروگرام کی میزبانی باعث فخر ہے، فرزانہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) پی ٹی وی کی 56ویں سالگرہ کا پروگرام ہوسٹ کرنے پر فخر محسوس ہوتا ہے کہ ایک ایسے ادارے میں پروگرام ہوسٹ کیا جو اکیڈمی کی حیثیت رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار میزبان فرزانہ خالد نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کی 56ویں سالگرہ میں منعقد ہونے والے پروگرام میں بطور ہوسٹ کام کرنا منفرد تجربہ تھا میں اس تجربے سے بے حد لطف اندوز ہوئی۔۔ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں میری ہوسٹنگ ہو بے حد پسند کیا گیا جس پر میں اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔

 جس نے مجھے اس قابل بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے نئے پروجیکٹ بھی اسی خوش اصلوبی اور دلجمعی کے ساتھ کروں گی کیونکہ میرا ماننا ہے کہ انسان محنت کرے تو ہر کامیابی اس کے قدم ضرور چومتی ہے۔ 

مزید :

کلچر -