حکومت نے ملک میں آئین اور قانون  کی عملداری کو یقینی بنانے کی کوشش کی 

حکومت نے ملک میں آئین اور قانون  کی عملداری کو یقینی بنانے کی کوشش کی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے کہیں پر بھی اپوزیشن کے کسی بھی کارکن پر تشدد نہیں کروایا بلکہ حکومت نے تو ملک میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے اور حکومت کاکام بھی یہی ہوتا ہے کہ وہ قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور کسی کو قانون ہاتھ میں نہ لینے دے اگر اپوزیشن بضد ہے کہ اس نے جلسے جلوس منعقد کرکے کورونا پھیلانا ہے تو اپوزیشن کو ایسا کرنے سے روکنا اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانا بھی حکومت کی ذمے داری ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ ایک بات اپوزیشن اچھی طرح سے سمجھ لے کہ وہ جتنے مرضی جلسے جلوس کر لے حکومت کہیں نہیں جارہی اور نہ ہی حکومت ان کو کوئی این آر او دے گی لہٰذا یہ جلسے جلوس کرکے اپنا وقت اور پیسہ ضائع کرنے کی بجائے پارلیمنٹ آکر بات کریں۔
صداقت عباسی 

مزید :

صفحہ اول -