رکن صوبائی اسمبلی جمشیدمہمند انٹی کرپشن حکام کے سامنے پیش 

   رکن صوبائی اسمبلی جمشیدمہمند انٹی کرپشن حکام کے سامنے پیش 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی جمشیدمہمند انٹی کرپشن حکام کے سامنے پیش ہوگئے حکام نے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ اگلی پیشی سات دسمبر کو ہوگی تفصیلات کے مطابق تحصیل تخت بھائی کے حلقہ پی کے 55سے منتخب مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی جمشید مہمند کو مبینہ طورپر ترقیاتی کاموں میں خردبردکے الزامات پر انٹی کریشن حکام نے طلب کیاتھاحکام نے رکن اسمبلی سے ایک گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی اس دوران رکن اسمبلی نے کمپلینٹ کی کاپی مانگی جس پر حکام نے انہیں کاپی دینے سے معذرت کرتے ہوئے بتایاکہ ادارے کے ڈائریکٹر ہی کاپی دینے کے مجاز ہیں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید مہمند کا کہناتھاکہ میرا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے اور مسلم لیگ ن کے جھنڈے تلے عوام کے حقوق کیلئے سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ مجھے کمپلینٹ کی کاپی نہیں ملی کاپی ملنے کے بعد الزامات کا جائزہ لیاجائے گا انہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہاکہ جن ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے الزامات ہیں ان کے ٹینڈر ہوچکے ہیں تاہم ابھی تک ان منصوبوں پر باقاعدہ کام شروع نہیں ہواہے دوسری طرف انٹی کرپشن حکام نے رکن اسمبلی کو دوبارہ 7دسمبر کو تحقیقات کے لئے طلب کرلیاہے۔