دورہ نیوزی لینڈ، قومی سکواڈ کے 42 اراکین کاکوروناٹیسٹ منفی آگیا

دورہ نیوزی لینڈ، قومی سکواڈ کے 42 اراکین کاکوروناٹیسٹ منفی آگیا
دورہ نیوزی لینڈ، قومی سکواڈ کے 42 اراکین کاکوروناٹیسٹ منفی آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ نیوزی لینڈ پر گئے قومی سکواڈ کے 42 اراکین کا تیسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور 3اراکین کے ٹیسٹ رپورٹ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

نیوزی لینڈ اتھارٹی کے مطابق قومی سکواڈ میں شامل ایک فرد کی رپورٹ آنا باقی ہے، پاکستانی سکواڈ کو تاحال آئسولیشن میں ٹریننگ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،قومی سکواڈ کو ٹریننگ کینٹربری ڈی ایچ بی میڈیکل افسر کی اجازت سے مشروط ہے، نیوزی لینڈ ہیلتھ اتھارٹی نے سابق کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باولر محمد عباس کو دوبارہ سکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا،طبی طور پرقومی سکواڈ کے دونوں ارکان کو نان انفیکشن قرار دیا گیا ہے، پی سی بی حکام کہنا ہے کہ ٹیسٹ نتائج کے بعد قومی سکواڈ کو گراو¿نڈ میں ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی،نیوزی لینڈ میں قومی سکواڈ کے7ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے، سکواڈ میں شامل سرفرازاحمد، روحیل نذیز، نسیم شاہ، محمد عباس، عابد علی اور دانش عزیز بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی سکواڈ کو عارضی طور پر پریکٹس سے روک دیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ میں موجود اپنی ٹیم کو کہا ہے کہ حوصلہ رکھیں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے، سکواڈ کے تمام اراکین اپنا خیال رکھیں، ہم جانتے ہیں یہ وقت مشکل ہے۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -