لاہورہائیکورٹ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کااقدام چیلنج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کااقدام چیلنج کردیاگیا،لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود یہاں کمی نہیں کی جارہی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافی ٹیکسز کو ختم کیاجائے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عالمی سطح پرپٹرولیم مصنوعات کی مناسبت سے قیمتوں کاتعین کیا جائے۔