عثمان بزدار نے ٹھوکر نیاز بیگ پر کیا چیز تعمیر کرنے کا حکم جاری کر دیا ؟ لاہوریوں کیلئے خوشخبری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لان )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور ڈیزائن طلب کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کی منظوری دیدی ہے ، نیا بس ٹرمینل ٹھوک نیاز بیگ کے قریب بنایا جائے گا ۔عثمان بزدار کا کہناتھا کہ فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینل بنائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو دس دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ،بسیں معیاری اور پائیدار ہونی چاہیے ،،الیکٹر ک بسوں کی خریداری کیلئے ضروری امور جلد نمٹائے جائیں ، خریداری کا تمام عمل شفاف اور قواعد و ضوابط کو مد نظر رکھ کر ہونا چاہیے ،الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودی اور سموگ میں کمی ہو گی ۔