رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور
رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی
احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کی۔ وکیل نے موقف اپنایا شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں ہیں وہ پیرول پر ہیں، مختلف اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ فاضل جج نے کہا صبح کے وقت تو تعزیت کے لیے کوئی نہیں آتا، جنازہ ہوگیا اور قل بھی ہو گئے ہیں، ان کو عدالت پیش ہونا چاہیے تھا۔