وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کافیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کافیصلہ کیاہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی بھی منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا ،اجلاس میں لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ کیاگیا،اجلاس میں پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ نیا بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنایا جائے گا ،فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینل بنائیں گے ،10 دسمبر تک بس ٹرمینل کاڈیزائن پیش کیا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ،الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اورسموگ میں کمی ہوگی ،لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کادائرہ کار پنجاب کے ہر شہرتک پھیلائیں گے۔