سعودی عرب نے اسرائیلی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ، سب سے بڑی خبر 

سعودی عرب نے اسرائیلی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ، ...
سعودی عرب نے اسرائیلی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ، سب سے بڑی خبر 

  

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات جانے والی اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔ اسرائیل کو 4 دن کیلئے سعودی فضائی حدود استعمال کرنےکی اجازت ہوگی۔

دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ایسے وقت میں دی گئی جب اسرائیل کی پہلی پرواز متحدہ عرب امارات کیلئے اڑان بھرنے کی تیاریاں کر رہی تھی ۔بہر حال اسرائیلی فلائٹ کے منسوخ ہونے کے خدشات بڑھ رہے تھے تاہم عین موقع پر فضائی حدوس استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی ۔اسرائیل کے بہت سارے شہر ی پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کررہے ہیں اور انہیں آخر ی لمحے تک معلوم نہیں تھا کہ وہ جا پائیں گے یا نہیں ۔

اگر سعودی عرب کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جاتی تو اسرائیلی ایئر لائن کو متحدہ عرب امارات جانے کیلئے لمبا راستہ طے کرنا پڑتا جو کہ تین گھنٹے سے بڑھ کر آٹھ گھنٹوں تک پہنچ جانا تھا ۔جس کے پیش نظر اسرائیلی ایئر لائن یہ پرواز منسوخ کرنے کے بارے میں سوچ رہی تھی ۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس اجازت کے تحت اسرائیل کو 4 دن کیلئے سعودی فضائی حدود استعمال کرنےکی اجازت ہوگی۔دوسری جانب سعودی عرب کی طرف سے فی الحال خبرکی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -بین الاقوامی -عرب دنیا -