ہسپتال والوں نے کامران اکمل کے سسر کو داخل کرنے سے انکار کر دیا ، پھر اکمل برادرز نے کیا کیا؟ جانئے

ہسپتال والوں نے کامران اکمل کے سسر کو داخل کرنے سے انکار کر دیا ، پھر اکمل ...
ہسپتال والوں نے کامران اکمل کے سسر کو داخل کرنے سے انکار کر دیا ، پھر اکمل برادرز نے کیا کیا؟ جانئے
سورس: Twitter/@KamiAkmal23

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں قومی کرکٹر کامران اکمل اور عمر اکمل نے ڈیفنس کے نجی ہسپتال کے باہر سسر کو ایڈمٹ نہ کرنے پر احتجاج کیا تاہم میڈیا پر خبر چلنے کے بعد مریض کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔
قومی کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ان کے سسر کو دل کا دورہ پڑنے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے مریض کو داخل کرنے سے انکار کردیا تاہم میڈیا پر خبر چلنے پرمیرے سسر کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔
کامران اکمل نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ سے مریض نہ داخل کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کسی قسم کا موقف دینے سے گریز کیا۔کامران اکمل کے مطابق ان کے سسر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -