پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے پیرول میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے پیرول میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ نے پہلے ہی انسانی ہمدردی میں معمول سے زیادہ دنوں کیلئے پیرول دیا،سیاسی گپ شپ اور کاروباری معاملات چلانے کےلیے پیرول میں توسیع نہیں ملے گی۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ والدہ کی میت کی صف پر سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہبازشریف کو پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دینی ہی نہیں چاہیے تھی، انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے
واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہبازکی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب میں پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کےلئے درخواست جمع کرا ئی گئی تھی ،مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری عطا تارڑ کی جانب سے جمع کرائی گئی ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے افسوس کیلئے بہت سارے لوگ آنا چاہتے ہیں۔