وزیراعظم اور چینی وزیر دفاع کی ملاقات، ہاتھ ملانے کی بجائے بازو ٹکر ایا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر دفاع وائی فینگ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا گیا،وزیر اعظم عمران خان نے چینی وزیر دفاع جنرل وائی فینگ کاکہنی ملا کر خیر مقدم کیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم اور چینی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں پاک چین تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سول وعسکری حکام بھی موجود تھے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیردفاع پرویز خٹک ،سیکرٹری خارجہ بھی شریک ہوئے،دونوںممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔