خیبر پختونخوا: میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند138 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

خیبر پختونخوا: میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند138 طلبہ میں کورونا وائرس کی ...
خیبر پختونخوا: میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند138 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند 138طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، پاکستان میڈیکل کمیشن نے متاثرہ طلبہ کیلئے خصوصی انٹری ٹیسٹ کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند 138 طلبہ و طالبات میں کورونا وائرس مثبت آ گیا ہے جس کے باعث طلبہ داخلوں سے محروم رہ گئے۔ پاکستان میڈیکل کمیشن نے کورونا سے متاثرہ طلبا کیلئے خصوصی داخلہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا جو 13 دسمبرکو ہو گا۔

پی ایم سی کے مطابق 29 نومبر کو منعقدہ داخلہ ٹیسٹ میں کورونا پازیٹو طلبہ کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا تھا۔ طلبہ کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی، میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ کیلئے ملک بھر سے 1لاکھ 25ہزارطلبہ نے رجسٹریشن کی تھی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -کورونا وائرس -