ملتان، قومی ایئر لائن کی مدینہ جانیوالی پرواز سے کورونا پازیٹو2 مسافر وں کو اتار دیاگیا

ملتان، قومی ایئر لائن کی مدینہ جانیوالی پرواز سے کورونا پازیٹو2 مسافر وں کو ...
ملتان، قومی ایئر لائن کی مدینہ جانیوالی پرواز سے کورونا پازیٹو2 مسافر وں کو اتار دیاگیا

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی ملتان سے مدینہ جانے والی پرواز سے دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق دونوں مسافروں کو کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کے باعث آف لوڈ کیا گیا، کورونا مثبت آنے والے مسافروں کو 14 روز قرنطینہ کےلئے گھر بھیج دیا گیا۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 2 ہزار 458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 لاکھ 482 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کےدوران کورونا سے مزید 67 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 91 ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 43 ہزار 286 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور49ہزار105 زیر علاج ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -