مولانا فضل الرحمان کےخلاف نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت،قریبی ساتھی 10 دسمبر کو طلب

مولانا فضل الرحمان کےخلاف نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت،قریبی ساتھی 10 دسمبر کو ...
مولانا فضل الرحمان کےخلاف نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت،قریبی ساتھی 10 دسمبر کو طلب

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مولانا فضل الرحمان کےخلاف نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،نیب کے پی نے مولانا کے قریبی ساتھیوں کو 10 دسمبرکو طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کےخلاف نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیب کے پی نے مولانافضل الرحمان کے قریبی ساتھی گل افضل اورنور اصغرکو طلب کرلیا،طلبی آمدن سے زائد اثاثہ جات، کرپشن اورکرپٹ پریکٹس کے الزام پر کی گئی ہے،دونوں افراد کو 10 دسمبر صبح 11 بجے طلب کیاگیاہے،مولانا کے ساتھیوں سے نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم سوالات کرے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -