ملتان کے عوام نے سلیکٹڈ کو مسترد کر دیا، حکومت کو عوام نظر نہیں آتے تو جلسہ کیا نظر آئے گا،فضل الرحمان 

ملتان کے عوام نے سلیکٹڈ کو مسترد کر دیا، حکومت کو عوام نظر نہیں آتے تو جلسہ ...
ملتان کے عوام نے سلیکٹڈ کو مسترد کر دیا، حکومت کو عوام نظر نہیں آتے تو جلسہ کیا نظر آئے گا،فضل الرحمان 

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملتان کے عوام نے سلیکٹڈ کو مسترد کر دیا، حکومت کو عوام نظر نہیں آتے تو جلسہ کیا نظر آئے گا، حکومتی رٹ ختم ہوچکی، عوام کے معاملات سے حکومت لاتعلق ہوگئی ہے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت کی نظریں لاہور پر ہیں، حکومت مخالف تحریک تیزی سے آگے بڑھے گی، 8 دسمبر کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، اجلاس میں تمام زمینی حقائق پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ملتان کے عوام نے سلیکٹڈ کو مسترد کر دیا، حکومت کو عوام نظر نہیں آتے تو جلسہ کیا نظر آئے گا، حکومتی رٹ ختم ہوچکی، عوام کے معاملات سے حکومت لاتعلق ہوگئی ہے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا ہم نے حکومت کے عزائم کو مات دےدی، گھنٹہ گھر کے لوہاری گیٹ پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی، ہم اپنے شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں، ہم نے انہیں مات دےدی اور ان کے عزائم ناکام بنا دیئے۔ ان کا کہنا تھا یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں نے قربانی دی، ان کے بیٹے پولیس گردی کا نشانہ بنے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -ملتان -