برطانیہ میں مہنگائی سے پیسے ہوئے تنخواہ دار طبقے کے لیے ایک اچھی خبر
مانچسٹر (محمد رضوان )قومی رہائشی اجرت اور قومی کم سے کم اجرت کے ریٹ اپریل 2021 میں بڑھ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپریل 2021 میں حکومتی سطح پر کم سے کم اجرت میں 2.2 فیصد اضافے کے ساتھ 8.72پاونڈ سے 8.91 پاﺅنڈ ہو جائے گی۔پہلی بار نیشنل لیونگ ویج 23 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تنخواہ دار طبقے کے لئے کم سے کم اجرت ہوگی۔ جس کا اطلاق اس وقت 25 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تنخواہ دار طبقے پر ہوتا ہے۔”لوءتنخواہ کمیشن“دسمبر کے اوائل میں ہونے والے اضافے کے لئے اپنے شواہد اور دلیل پیش کرتے ہوئے ایک مکمل تفصیلی رپورٹ بھی شائع کرے گا۔