وفاقی کابینہ کا اجلاس:کورونا ویکسین کی خریداری سمیت دیگر بڑے فیصلے

وفاقی کابینہ کا اجلاس:کورونا ویکسین کی خریداری سمیت دیگر بڑے فیصلے
وفاقی کابینہ کا اجلاس:کورونا ویکسین کی خریداری سمیت دیگر بڑے فیصلے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی ہے، ویکسین کے لیے 15کروڑ ڈالر مختص کر دیئے۔ پاکستان سٹیل ملازمین کوگولڈن ہینڈشیک دینےکی بھی منظوری دے دی گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق وزیراعظم عمران خان  کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے اہم فیصلے کیے ہیں۔ وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین خریدنے کی منظور دے دی ، حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کےلی ے15کروڑ ڈالر مختص کیے ہیں۔ ملتان میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کا بھی ذکر ہوا۔وزراء نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں جلسےقوانین کی خلاف ورزی ہیں،اپوزیشن کےاجتماعات سےمزیدکورونا پھیلےگا۔ کایبنہ ارکان نے کہا کہ عوام کےجان ومال کےتحفظ کے لیے اجتماعات سےگریزکرناہوگا۔

کابینہ اجلاس میں سردیوں میں گھریلوصارفین کوگیس کی فراہمی کی صورتحال پرغورکیا گیا۔ کایبنہ ارکان کوگیس لوڈمینجمنٹ پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔کابینہ نےپاکستان اسٹیل ملازمین کوگولڈن ہینڈشیک دینےکی بھی منظوری دےدی۔ کابینہ نے مختلف اداروں کی نجکاری کی بھی منظوری دے دی۔

ایم کیوایم نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کی مخالفت کردی۔وفاقی وزیرامین الحق نے کہا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس منافع بخش ادارہ ہےاورلوگوں کوسہولت دےرہاہے۔

اجلاس میں  نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی،راوی اربن ڈیولپمنٹ اوربنڈل آئی لینڈپربریفنگ   فرانس سےسفارتی تعلقات منقطع کرنےکےمعاملےپرفیصلہ نہ ہوسکا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -