اسحاق ڈارکوبی بی سی کوانٹرویودینامہنگا پڑ گیا، پراپرٹی کےسوال پر رنگ اڑ گیا،اینکر نے لاجواب کر دیا

اسحاق ڈارکوبی بی سی کوانٹرویودینامہنگا پڑ گیا، پراپرٹی کےسوال پر رنگ اڑ ...
اسحاق ڈارکوبی بی سی کوانٹرویودینامہنگا پڑ گیا، پراپرٹی کےسوال پر رنگ اڑ گیا،اینکر نے لاجواب کر دیا

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسحاق ڈارکابرطانوی نشریاتی ادارےکوانٹرویودینامہنگا پڑ گیا، چبھتے ہوئے سوالوں کے تسلی بخش جوابات نہ دے سکے،پراپرٹی کے سوال پر ان کارنگ اڑ گیا اور اگر مگر کرنے لگے۔

تفصیلات کےمطابق اسحاق ڈار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا لیکن اینکر کے چبھتے ہوئے سوالوں کے سامنے بے بس نظر آئے ۔ اینکر نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ آپ کی اور آپ کے اہلخانہ کی کل کتنی جائیدادیں ہیں؟اپنی پراپرٹی کی تفصیلات بتائیں؟اینکر کے چبھتے ہوئےسوالوں پر  اسحاق ڈار کارنگ اڑ گیا۔ تسلی بخش جواب نہ دے سکے اگر مگرکرتےہوئے کہنے لگے میرے پاس بہت زیادہ جائیدادیں نہیں اور نہ لندن میں میری کوئی جائیدادہے۔ 

اینکر نے اسحاق ڈار سے پوچھا نوازشریف اور آپ دونوں سزایافتہ اور لندن میں بیٹھے ہیں۔ آپ دونوں کی ساکھ کیا ہے؟اسحاق ڈار ڈار سے کوئی جواب نہ بن پایا تو جواب دیا میرے بچوں سے کاروبار پر تفتیش کی جائے مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

اینکر نے اسحاق ڈار کو کہا کہ آپ پاکستان جا کر ان الزامات کے خلاف عدالت میں کیوں نہیں جاتے ؟جس کا بھی اسحاق ڈار کوئی جواب نہ دے سکے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -بین الاقوامی -