گلگت کے عوام نے ذاتیات کے بیانیے کو مستردکردیا:فردوس عاشق اعوان

گلگت کے عوام نے ذاتیات کے بیانیے کو مستردکردیا:فردوس عاشق اعوان
گلگت کے عوام نے ذاتیات کے بیانیے کو مستردکردیا:فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  گلگت بلتستان کے عوام نے ووٹ کو عزت دی۔عوام نے ذاتیات کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔ 

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان  نے نیوز کانفرنس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید ایڈووکیٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  گلگت بلتستان کے عوام نے ووٹ کو عزت دی۔انہوں نے کہا کہ  گلگت بلتستان کے عوام نے ذاتیات  کے بیانیے کو مسترد کردیا۔ امید ہے خالد خورشید گلگت بلتستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گےاور گلگت بلتستان میں وزیراعظم کا ویژن آگے بڑھائیں گے۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ پنجاب حکومت اداروں کے لیے ڈیجیٹلائز پالیسی پر عمل پیرا  ہے۔پنجاب انفارمیشن اکیڈمی کے قیام  کے لیے تجویز وزیراعلیٰ کو پیش کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت جدید سہولتوں سے مزین بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنا رہی ہے۔ جدید بس ٹرمینل میں عوام کو سفر سے متعلق تمام سہولتیں فراہم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ  مواصلات کا نظام بہتر بنانا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کے خاتمے کے لیے الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کو دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔