"ڈرامہ یونس ایمرے ضرور دیکھیں" وزیراعظم عمران خان کا عوام کو مشورہ

"ڈرامہ یونس ایمرے ضرور دیکھیں" وزیراعظم عمران خان کا عوام کو مشورہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوفی ازم میں دلچسپی رکھنے والے افراد"یونس ایمرے"ڈرامہ ضرور دیکھیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ صوفی ازم (معرفت) میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئےمیری پرزور تجویز ہےکہ وہ سلسلہ وار ڈرامہ "یونس ایمرے" ضرور دیکھیں جسے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ترک ڈرامہ سیریل "ارتغرل غازی" بھی پی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے جس کودیکھنے کے لیے بھی وزیراعظم عمران خان نے عوام کو تجویز دی تھی۔اب وزیراعظم عمران خان نے ڈرامہ یونس ایمرے بھی دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

ترکی کے سرکاری چینل پر چلنے والی مقبول سیریز "یونس ایمرے” ترکوں کے اسلامی تصوف، عارفانہ کلام اور لوک گیتوں سے دیرینہ اور توانا تعلق کا ایک مظہر ہے۔ جہاں یہ ڈرامہ یونس ایمرے کی زندگی کا احاطہ کرتی ہیں۔اس میں دکھایا گیا ہےکہ آخر کس طرح ظاہر پر یقین رکھنے والا قاضی سرکاری عہدہ اور پرآسائش زندگی چھوڑ کر درگاہ کا رخ کرتا ہے، آخر وہ کیا بات ہوتی ہے کہ کتابوں کی کتابیں حفظ کرلینے والا بندہ ہر سوال پر ‘مجھے نہیں معلوم” کہتا سنا جاتا ہے۔ آخر وہ کون سے حالات ہوتے ہیں کہ شاعری کو گمراہی سمجھنے والا کتابی بندہ جنگ قوس دگ کا مرثیہ لکھتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسلامی تصوف پر اتنا شاندار ڈرامہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔ اس میں اس میں اسلامی تصوف کو کافی بہتر انداز میں سمجھایا گیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -