پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمہ درج، کون کونسے اہم رہنما نامزد ہیں؟

پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمہ درج، کون کونسے اہم رہنما نامزد ہیں؟
پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمہ درج، کون کونسے اہم رہنما نامزد ہیں؟
سورس:   Twitter

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان جلسے کے بعد انتظامیہ کی مدعیت میں پی ڈی ایم کے اہم رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مقدمہ ملتان کے تھانہ کوتوالی میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں 16ایم پی او، ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات لگائی گئیں ہیں۔

مقدمے میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے تین بیٹے ، مسلم لیگ ن کے ایم این اے عبدالرحمان کانجو، ضلعی صدر بلال بٹ سمیت سینکڑوں نامعلوم کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد ایف آئی آر کو سیل کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -