”مجھے دیکھ کر لوگوں کو یقین نہیں آتا کہ خواجہ سراءہوں، کہتے ہیں جھوٹ بولتی ہو“

”مجھے دیکھ کر لوگوں کو یقین نہیں آتا کہ خواجہ سراءہوں، کہتے ہیں جھوٹ بولتی ...
”مجھے دیکھ کر لوگوں کو یقین نہیں آتا کہ خواجہ سراءہوں، کہتے ہیں جھوٹ بولتی ہو“
سورس:   Instagram/@Emma Ellingsen

  

اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک) ناروے کا ایک خواجہ سراءسوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہے جسے کوئی خواجہ سراءسمجھتا ہی نہیں بلکہ اس کے مداح اسے لڑکی ہی خیال کرتے ہیں۔ اب عام زندگی کے حوالے سے بھی اس خواجہ سراءنے انکشاف کیا ہے کہ اس کی خوبصورتی اور انتہائی نسوانی شکل وصورت کی وجہ سے ملنے والے لوگ بھی اسے خواجہ سراءکی بجائے لڑکی ہی سمجھتے ہیں اور جب وہ کسی کو حقیقت بتاتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ’تم جھوٹ بول رہی ہو۔‘

رپورٹ کے مطابق اس 19سالہ خواجہ سراءکا نام ایما ایلنگسن ہے جو ناروے کے شہر ٹونزبرگ کی رہائشی ہے۔ اپنی ایک حالیہ یوٹیوب ویڈیو میں ایما کا کہنا تھا کہ ”یہ ضروری نہیں کہ ہر خواجہ سراءایک جیسا ہی دکھائی دے۔ میں نے 13سال کی عمر میں ہارمون بلاکرز اور 16سال کی عمر میں زنانہ ہارمونز لینے شروع کیے اور اب 19سال کی عمر میں میری شکل و صورت اور جسمانی ساخت اتنی نسوانی ہو گئی ہے کہ لوگوں کو یقین ہی نہیں آتا۔ میں نے اپنی چھاتی کا سائز بڑھانے کے لیے سرجری کروائی ہے اور اب میں جنس کی تبدیلی کے لیے جلد سرجری کروانے جا رہی ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -