کراچی میں 10سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، لوگ کانپنے لگے

کراچی میں 10سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، لوگ کانپنے لگے
کراچی میں 10سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، لوگ کانپنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں نومبر کے مہینے میں سردی کا 10سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق نومبر میں کراچی میں درجہ حرارت 10.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 10سال کے عرصے میں ایک ریکارڈ ہے۔ 30نومبر کی رات اس مہینے کی سرد ترین رات رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج رات بھی مزید سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل 30نومبر 1986ءکا درجہ حرارت ایک ریکارڈ ہے۔ اس روز شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال سردی پہلے کی نسبت بہت زیادہ پڑنے اور ماضی کے کئی ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔