ان ڈورکھانوں پر پابندی، وفاقی دارالحکومت سےبڑی خبر سامنے آگئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد میں ان ڈور کھانون پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ شہریوں کو صرف ٹیک اویز اور کھلے علاقوں میں باہر کھانے کی اجازت ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نےسماجی رابطے کی ویب سائیٹ پرٹویٹ میں کہا کہ شہر میں ان ڈور کھانوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ صرف ٹیک اویز اور کھلے علاقے میں باہر کھانے کی اجازت ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، سب ڈویژنل مجسٹریٹ فیلڈ میں ہیں کہ کرونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے وبائی امراض ایکٹ کے تحت جاری کردہ احکامات کو یقینی بنائیں۔
خیال رہے کہ ملک اس وقت کورونا کی دوسری لہر کی شدید لپیٹ میں ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے ہیں اور زیادہ متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن بھی لگا دیا گیا ہے۔ تاہم ابھی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے بھی کورونا وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ صرف ٹیک اویز اور کھلے علاقے میں باہر کھانے کی اجازت ہے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز / سب ڈویژنل مجسٹریٹ فیلڈ میں ہیں کہ کرونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے وبائی امراض ایکٹ کے تحت جاری کردہ احکامات کو یقینی بنائیں۔
— Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) December 1, 2020