یکطرفہ محبت میں مبتلا نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو قتل کردیا، رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو لوگوں نے ایسا کام کردیا کہ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

یکطرفہ محبت میں مبتلا نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو قتل کردیا، رنگے ہاتھوں ...
یکطرفہ محبت میں مبتلا نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو قتل کردیا، رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو لوگوں نے ایسا کام کردیا کہ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
سورس: Needpix

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں یکطرفہ محبت میں مبتلا نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو قتل کردیا۔ اہل علاقہ نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور خوب درگت بنانے کے بعد ندی میں پھینک دیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔

ضلع مدھونی کے علاقے بھگوان پور میں ایک 30 سالہ ارون کمار چوپال نامی نوجوان نے 28 سالہ شادی شدہ خاتون پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے بچوں کو کھانا کھلا رہی تھی۔ نوجوان نے خاتون کو بچوں کے سامنے ہی چاقو سے قتل کردیا۔ شور شرابے پر اہل دیہہ اکٹھے ہوگئے جنہوں نے نوجوان کی خوب درگت بنائی اور اس کو بیہوشی کی حالت میں ندی میں پھینک دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے نوجوان کی لاش ندی سے باہر نکالی ۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بیہوشی کی حالت میں پھینکے گئے نوجوان کی ڈوب کر ہلاکت ہوئی ہے۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق یہ نوجوان مقتولہ بھارتی دیوی سے یکطرفہ محبت میں مبتلا تھا اور ہر وقت اس سے بات کرنے کی کوشش میں رہتا تھا۔ وہ کئی بار اس کے سسرال بھی پہنچ گیا تھا۔ جب قتل کی واردات ہوئی تو بھارتی دیوی اپنے میکے آئی ہوئی تھی، اسی دوران ارون کمار نے اس سے بات کرنے کی کوشش کی اور اس کے منع کرنے پر اسے بچوں کے سامنے ہی قتل کردیا۔