لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے بری خبر سامنے آ گئی

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے بری خبر سامنے آ گئی
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے بری خبر سامنے آ گئی

  

لندن(مجتبیٰ علی شاہ) برطانوی دارالحکومت لندن میں قائم پاکستانی ہائی کمشین کے 10 سے زائد اہلکار کورونا کا شکار ہوگئے۔ 

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے 10 سے زائد اہلکار کورونا کا شکارہوگئے ہیں۔ متاثرہ افرادمیں افسران اورماتحت عملہ شامل ہے۔ کوروناٹیسٹ مثبت آنےپرمتاثرہ افرادکوقرنطینہ کردیاگیا ہے۔ 

خیال رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے جس کے پاکستان میں اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ حال ہی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اورثمر ہارون بلوچ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے خود کو آئسولیٹ کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں دوہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آچکے ہیں۔ 

مزید :

قومی -بین الاقوامی -کورونا وائرس -