جلسے کرنا لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے : وزیراعظم عمران خان

جلسے کرنا لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے : وزیراعظم عمران خان
جلسے کرنا لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے : وزیراعظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جلسےمنعقدکرنالوگوں کی جانوں سےکھیلنےکےمترادف ہے۔ ہم سب کو مل کر کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے نیوی انجینئرنگ کالج،ترک یونیورسٹی کےدرمیان پروٹوکول پردستخط کی اجازت دے دی۔ محمدنعیم اخترکی بطورسی ای اوپوسٹل لائف انشورنس تعیناتی کی بھی منظوری دے دی گئی۔

اسلام آبادمیٹروپولیٹن کلب کی عمارت این سی اےکےحوالےکرنےسےمتعلق کمیٹی قائم    کی گئی ہے،طاہراحمدخان کی ایگزیکٹوڈائریکٹرفریکونسی ایلوکیشن بورڈتعیناتی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ کےبورڈآف گورنرزپرماہرین کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  محکمہ صحت کےاہلکاروں اوراسپتالوں کودباؤکاسامناہے، ہم سب کومل کروباکےپھیلاؤکوروکناہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کوسنجیدہ فیصلوں اوررویوں کی ضرورت ہے، کوروناسےایک دن میں سب سےزیادہ 67اموات کل ہوئیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ  عوامی اجتماعات کرناعدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے اور جلسے منعقد کرنا لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ 

مزید :

قومی -