چین نے شمالی کوریا کے حکمران خاندان کو ایسی چیز دے دی کہ عالمی سطح پر ہنگامہ برپا ہوگیا

چین نے شمالی کوریا کے حکمران خاندان کو ایسی چیز دے دی کہ عالمی سطح پر ہنگامہ ...
چین نے شمالی کوریا کے حکمران خاندان کو ایسی چیز دے دی کہ عالمی سطح پر ہنگامہ برپا ہوگیا
سورس:   File

  

ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک امریکی تھنک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی جانب سے شمالی کوریا کے حکمران خاندان کو کورونا کی تجرباتی ویکسین مہیا کی ہے۔

روئٹرز کے مطابق شمالی کوریا کے حوالے سے قائم امریکی تھنک ٹینک نے جاپان کے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی جانب سے نہ صرف شمالی کوریا کے حکمران خاندان بلکہ اعلیٰ قیادت کو بھی کورونا سے بچاؤ کی تجرباتی ویکسین فراہم کی گئی ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کے رکن ہیری کازیان کا کہنا ہے کہ ویکسین کی فراہمی 2 سے 3 ہفتے پہلے کی گئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت تین چینی کمپنیاں کورونا ویکسین کی تیاری پر کام کر رہی ہیں، ان کے لاکھوں لوگوں پر تجربات ہوچکے ہیں لیکن کسی بھی کمپنی نے ابھی تک نتائج ظاہر نہیں کیے۔

مزید :

بین الاقوامی -