"سونامی نے ہر گھر کا رخ کر لیا ہے، اب کوئی نہیں بچے گا"حمزہ شہباز نے خبردار کر دیا

"سونامی نے ہر گھر کا رخ کر لیا ہے، اب کوئی نہیں بچے گا"حمزہ شہباز نے خبردار کر ...

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سونامی نے آج ہر گھر کا رخ کرلیا ہے، مہنگائی ، بے روزگاری ،بھوک ہر دروازے پر دستخط دے رہی ہے۔

نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت انتہائی نازک دوراہے پر پہنچ چکا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جو حالات آچکے ہیں کسی امیر زادے کا گھر نہیں بچے گا اور اللہ تعالی ایسے وقت سے بچائے کہ لوگ گھروں میں گھس کر چیزیں لوٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اگر آنکھیں بند کرکے بیٹھناہے تو پاکستانی کہلانے کا حق نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -