لنکا پریمئیر میں پاکستانی فاسٹ باولر چھاگئے،شاندار بولنگ سے ٹیم کو فتح دلادی

لنکا پریمئیر میں پاکستانی فاسٹ باولر چھاگئے،شاندار بولنگ سے ٹیم کو فتح دلادی
لنکا پریمئیر میں پاکستانی فاسٹ باولر چھاگئے،شاندار بولنگ سے ٹیم کو فتح دلادی

  

ہمبنٹوٹا(ڈیلی پاکستان آن لائن)لنکا پریمئیر لیگ کے آج کھیلے جانے والے میچ میں جافنا اسٹالینز نے پاکستانی فاسٹ باولر عثمان خان شنواری کی بدولت کینڈی ٹسکرز کو 54رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آج کھیلے جانے والے میچ میں جافنا اسٹالینز نے کینڈی ٹسکرز کو جیت کے لئے 186رنز کا ہدف دیا تھا۔جس کے جواب میں کینڈی ٹسکرز کی ٹیم 131رنز بنا کرآوٹ ہوگئی۔عثمان خان شنواری نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ کینڈی ٹسکرز کی جانب سے برینڈن ٹیلر 46رنز بناکر نمایاں رہے۔ 

قبل ازیں جافنا اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے تھے۔جافنا اسٹالینز کی جانب سے کپتان تھسارا پریرا نے 28گیندوں پر 5چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 68رنز بنائے جبکہ ڈی سلوا نے 38گیندوں پر 61رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کینڈی ٹسکرز کی جانب سے فاسٹ باولر نوین الحق نے 3کھلاڑیوں کا اوٹ کیا۔جافنا اسٹالینز اسوقت پوائنٹس ٹیبل پر سب سے او پر جبکہ شاہدآفریدی کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز تینوں میچ ہارنے کے بعد بعد آخری نمبر پر ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -