لاہور میں ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کی تعیناتی ، نئی پالیسی تشکیل دے دی گئی

لاہور میں ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کی تعیناتی ، نئی پالیسی تشکیل ...
لاہور میں ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کی تعیناتی ، نئی پالیسی تشکیل دے دی گئی

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور پولیس کے سٹیشن ہاؤس آفیسرز(ایس ایچ اوز) اور انچارج انویسٹی گیشنز کی تعیناتی کے لیے نئی پالیسی تیار کر لی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نئی پالیسی کے مطابق ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشن کی تعیناتیوں کے لئے سلیکشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی،ایس ایچ اوز  اور انچارج انویسٹی گیشن کے لیے دونوں آپریشن اور انویسٹی گیشن ونگ کے ڈی آئی جیز کمیٹی کا حصہ ہوں گے، ایس ایس پی آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے ساتھ ایس ایس پی ایڈمن بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے ۔ایس ایچ اوز  کی تعیناتی کے لئے ڈی آئی جی آپریشنز کے ساتھ ساتھ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے بھی مشاورت ضروری قرار دیا گیا ہے۔اسی طرح انچارج انویسٹی گیشن کی تعیناتی کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز سے مشاورت کی جائے گی ۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او)لاہور  فیاض دیو کے مطابق کمیٹی افسران کی پروفائل ، کارکردگی اور انٹرویو کی بنیاد پر اپنی سفارشات تیار کرے گی، ایس ایچ اوز  یا انچارج انویسٹی گیشن کی تعیناتی کا فیصلہ سی سی پی او لاہور کریں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -