پولیو ویکسین انچارج نے ماتحت لڑکی کو مبینہ  زیادتی کا نشانہ بناڈالا

پولیو ویکسین انچارج نے ماتحت لڑکی کو مبینہ  زیادتی کا نشانہ بناڈالا
پولیو ویکسین انچارج نے ماتحت لڑکی کو مبینہ  زیادتی کا نشانہ بناڈالا

  

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیو ویکسین انچارج  نے مبینہ طور پر ماتحت لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا،پولیس نے لڑکی کے والدہ کے مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی والدہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم میری بیٹی کو ایک سال تک زیادتی کانشانہ بناتا رہا ہے۔ ملزم میری بیٹی کو غیر اخلاقی ویڈیو اور تصاویر سے بلیک میل کرتا رہا۔ بیٹی کی شادی طے کی تو ملزم نے اُس کے ہونے والے شوہر کو غیر اخلاقی ویڈیو بھیج دیں، جس کے باعث بیٹی کا رشتہ ٹوٹ گیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے دیگر خواتین کی بھی غیر اخلاقی ویڈیوز اپنے موبائل فون میں بنا رکھی ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کاسلسلہ جاری ہے۔

دوسری طرف محکمہ صحت نے بھی اس معاملے پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ ملزم پولیو ویکسین انچارج کو معطل کردیا ہے اور اُس کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -