پشاور جلسے کی کامیابی پر آصف زرداری خوشی سے نہال ، جیالوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

پشاور جلسے کی کامیابی پر آصف زرداری خوشی سے نہال ، جیالوں کو بڑی خوشخبری سنا ...
پشاور جلسے کی کامیابی پر آصف زرداری خوشی سے نہال ، جیالوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
سورس: File Photo

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے پشاور میں شاندار جلسہ کرنے پر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے جیالوں کے جذبہ اور محنت سے وزیر اعلی اور گورنر جیالا ہوگا،آج مجھے لاہور میں بیٹھ کر پشاور میں بھٹو کے نعروں کی گونج سنائی دی،جیئے بھٹو کا نعرہ ہماری طاقت اور مخالفین کیلئے مایوسی اور شکست کی علامت ہے ۔

پیپلز پارٹی کے 54 یوم تاسیس پر پشاور میں کامیاب جلسے پر مبارکباد دیتے ہوئےسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے جیالوں کے جذبہ اور محنت سے وزیر اعلیٰ اور گورنر جیالا ہوگا،بھٹو شہید کی طرح ان کے سیاسی جانشین عوام سے عشق کرتے ہیں،خیبرپختونخوا کے عوام اور بھٹو کا رشتہ تین نسلوں سے ہے۔سابق صدر نے مزید کہا کہ قوم مایوس نہ ہو پیپلز پارٹی میدان میں ہے جو  قوم کو کبھی مایوس نہیں کریگی،پختون کو شناخت مل چکی، پیپلز پارٹی پختون نوجوانوں کو روشن مستقبل دے گی،شہید حق نواز گنڈا پور اور حیات محمد شیرپاؤ ہمارے ہیرو ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -