این اے 75ڈسکہ  میں دھاندلی کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے ذمہ داران کے خلاف بڑا ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا

این اے 75ڈسکہ  میں دھاندلی کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے ذمہ داران کے خلاف بڑا ...
این اے 75ڈسکہ  میں دھاندلی کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے ذمہ داران کے خلاف بڑا ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  این اے 75 ڈسکہ میں دھاندلی میں ملوث افسران کیخلاف فوجداری قوانین کے تحت  کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ تمام ملوث افراد محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی جبکہ الیکشن کمیشن نے متعلقہ شعبہ جات سے فوجداری شکایات کا ڈرافٹ مانگ لیا ہے۔الیکشن کمیشن نے محکمانہ کارروائی کیلئے انکوائری کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے بھی سفارشات طلب کر لی ہیں جبکہ متعلقہ شعبہ جات کو ایک ہفتے میں سفارشات منظوری کیلئے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس بات کو  یقینی بنایا جائے دھاندلی میں ملوث کوئی افسر آئندہ انتخابی ڈیوٹی پر مامور نہ ہو۔
واضح رہے کہ  این اے 75 کے ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ضمنی انتخاب میں دھاندلی ہوئی ہے ، اس دھاندلی کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب حکومت سے ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید :

قومی -