سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان مہر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان مہر قاتلانہ حملے میں جاں بحق
سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان مہر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ بار کونسل کے سیکرٹری جنرل کراچی میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عرفان مہر کار میں اپنے بچوں کو سکول چھوڑ کر واپس جا  رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے عرفان مہر جاں بحق ہو گئے ۔

عرفان مہر کی قاتلانہ حملے میں موت پر  کراچی بار نے آج عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے ، سیکرٹری جنرل کراچی بار کے مطابق وکلاء آج احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -