سندھ بار کونسل کے سیکریٹری عرفان مہر کا قتل ، پولیس حکام بھی بول پڑے

سندھ بار کونسل کے سیکریٹری عرفان مہر کا قتل ، پولیس حکام بھی بول پڑے
سندھ بار کونسل کے سیکریٹری عرفان مہر کا قتل ، پولیس حکام بھی بول پڑے

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ بار کونسل کے سیکریٹری جنرل  عرفان مہر کے قتل پر پولیس کا کہنا ہے کہ عرفان مہر  سے کوئی لوٹ مار نہیں کی گئی ، انہیں قتل کیا گیا ہے ۔

سندھ بار کونسل کے  سیکرٹری جنرل عرفان مہر کو آج کراچی کے علاقہ گلستان جوہر بلاک 13  میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے ، عرفان مہر اپنے بچوں کو سکول چھوڑ کر واپس جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی عرفان مہر کو  ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے ۔عرفان مہر کی قاتلانہ حملے میں موت پر  کراچی بار نے آج عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -