فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور دوسرے نمبر پر ، پہلے پر کون سا شہر رہا؟ 

فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور دوسرے نمبر پر ، پہلے پر کون سا شہر رہا؟ 
فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور دوسرے نمبر پر ، پہلے پر کون سا شہر رہا؟ 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں فضائی آلودگی کم نہ ہو سکی ، آج بھی لاہور  فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی اس فہرست میں ٹاپ پر ہے ۔

نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 293 جبکہ لاہور کا 281 ہے ۔ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر افغانستان کا دارالحکومت کابل ،  چوتھے پر نیپال کا دارالحکومت کٹھمنڈو ، پانچویں  پر بھارت کا شہر کلکتہ  ہے ۔

فہرست میں چھٹے نمبر پر ایران کا دارالحکومت تہران ، ساتویں پر پاکستان کا شہر کراچی ، آٹھویں پر منگولیا کا شہر  اولان بتور ، نویں پر بھارت کا ممبئی جبکہ دسویں پر  چین کا شہر چونگ کنگ ہے ۔

لاہور میں سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس کوٹ لکھپت کے علاقے میں  479 ریکارڈ کیا گیا ۔ دوسرے نمبر پر بحریہ آرچرڈ کا علاقہ متاثر ہے جہاں اے کیو آئی 407 ریکارڈ کیا گیا ۔ ماڈل ٹاؤن میں  اے کیو ائی  396  ، ٹاون شپ کے بلاک ٹو میں  364 ، ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں  343 ، انار کلی میں  318 ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -