گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگانے کی مہم، پہلا مرحلہ مکمل ، دوسرا مرحلہ کب سے شروع ہو گا ؟ حکومت پنجاب نے اعلان کر دیا 

گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگانے کی مہم، پہلا مرحلہ مکمل ، دوسرا مرحلہ کب سے ...
گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگانے کی مہم، پہلا مرحلہ مکمل ، دوسرا مرحلہ کب سے شروع ہو گا ؟ حکومت پنجاب نے اعلان کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے 12 روز میں خصوصی مہم ” ریچ ایوری ڈور ‘ (RED) کے دوران ایک کروڑ 30 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف عبور کر لیا، گھر گھر ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گا ۔

وزیراعلیٰ آفس میں ویکسی نیشن مہم میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور عملے کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس کے مہمان خصوصی عثمان بزدار تھے ، وزیراعلیٰ نے افسروں اور عملے میں شیلڈ ز تقسیم کیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کورونا ویکسی نیشن کاہدف پورا کرنے پر متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،ڈپٹی کمشنرز،چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی اور ساتھ ہی آج سے ریچ ایوری ڈور (RED) مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

عثمان بزدار کا کہناتھا کہ دوسرے مرحلے کے دوران 2کروڑ سے زائد شہریو ں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی،دوسرا مرحلہ 31 دسمبر تک جاری رہے گا،یقین ہے کہ تمام ڈیپارٹمنٹس، ضلعی انتظامیہ اور فیلڈ ٹیمیں دوسرے مرحلے کی کامیابی کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی، کورونا پوری دنیا کے لئے چیلنج بن چکا ہے ،اب اومی کرون نامی وائرس دنیا بھر کے لئے خطرہ بن کر سامنے آیاہے۔

انہوں نے کہا کہ وائرس سے بچاو¿ کے لئے ویکسین ہی موثر ذریعہ ہے ،زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسی نیشن لگانے کے لئے حکومت سرگرم عمل ہے ، پنجاب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ویکسی نیشن ٹارگٹ کے لحاظ سے تمام صوبوں میں سرفہرست ہے، ٹارگٹ کے حصول کا حصول یہ کام ویکسی نیشن ٹیموں کی لگن اور انتظامی افسروں کی کاوشوں سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے ریچ ایوری ڈور مہم کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 12اضلاع کا انتخاب کیا ہے۔پاکپتن، نارووال، بھکر، ڈی جی خان، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لودھراں، قصور،منڈی بہاو¿الدین، چکوال، جہلم اور خانیوال کے ڈپٹی کمشنرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسرزہیلتھ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔

مزید :

قومی -