متحدہ عرب امارات کا 50واں قومی دن اور پیپلزپارٹی کا 54 واں یوم تاسیس دبئی میں منایا گیا
دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کا پچاسواں قومی دن اور پاکستان پیپلزپارٹی کا 54 واں یوم تاسیس گزشتہ دنوں دبئی میں منایا گیا جس کا اہتمام پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ نے کیا تھا۔ مشترکہ تقریب میں پاکستانی اور عرب کمیونٹی کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے پہلے حصہ میں متحدہ عرب امارات کا 50 واں نیشنل ڈے منایا گیا جس میں شرکائے تقریب نے کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
دونوں تقاریب میں پی پی پی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس و دیگر عہدیداران نثار محمود خٹک، چودھری سجاد نذیر، مہوش شیخ، ارشد بٹ، تھامس جان، ذوالفقار علی مغل، فرحان نقشبندی، سید غضنفر علی نقوی، نجمہ جیلانی، سارہ رائے، نجمہ احسان، مدیحہ شیخ، سمیعہ ملک، خرم شہزاد اعوان، احسن نذیر، احسان شفیق گوگا، رائے سعید منج، شفیق الرحمن صدیقی، محمد امین سرگانہ، حاجرہ شیریں درانی، طاہرہ مغل، فرزانہ،س ید طاہر گردیزی شاہ، باصل اسحق اور ملک محمد اسلم شامل تھے۔ اس موقع پر متذکرہ شرکائے تقریب نے تقاریر کرتے ہوئے یو اے ای کے شیوخ اور عوام کو 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ یو اے ای ہمارا دوسرا گھر ہے جس نے ہمیں کام کرنے اور رہنے کے لیے پرسکون فضا اورماحول فراہم کیا ہے لہٰذا ہمیں اس ملک کے قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے۔
تقریب کے دوسرے حصہ میں پی پی پی کے جیالوں اور جیالیوں نے مل جل کر یوم تاسیس کا کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ پی پی پی کے عہدیداران و اراکین نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ 30 نومبر 1967ءکو لاہور میں قائم ہونے والی پی پی پی اب ایک تناور درخت بن گئی ہے جس کی عمر 54 سال ہوگئی ہے۔ پیپلزپارٹی کے ساتھ عوام کی 54 سالہ دوستی قابل مثال ہے۔ پیپلزپارٹی اور عوام الناس لازم و ملزوم ہیں جبکہ پی پی پی کی جڑیں عوام کے دلوں میں پیوست ہیں جنہیں عوام سے جدا کرنا آسان کام نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی کا ووٹر آج بھی اپنی جگہ پر پکا ہے اور پیپلزپارٹی پر اپنی جان تک نچھاور کرنے کے لیے تیار ہے۔ پیپلزپارٹی اور ورکرز کی دوستی لازوال ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے۔ آنے والا وقت بھی پیپلزپارٹیکا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پی پی پی برسر اقتدار آکر ایک بار پھر غریب عوام کی خدمت کرے گی۔