متحدہ عرب امارات کے نیشنل ڈے کے موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے تقریب کا اہتمام

متحدہ عرب امارات کے نیشنل ڈے کے موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے تقریب کا اہتمام
متحدہ عرب امارات کے نیشنل ڈے کے موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے تقریب کا اہتمام

  

دبئی (طاہر منیرطاہر)  متحدہ عرب امارات کے نیشنل ڈے کے موقع پر  پاکستان تحریک انصاف یو اے ای کی جانب سے  ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا  جس میں صوبائی وزیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان رائے تیمور علی بھٹی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ صوبائی وزیر کا استقبال محمد ثقلین مہرو  سردار عاشق نوازاور پی ٹی آئی کے کارکنان نے کیا۔

تقریب کا  اہتمام   پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کے رہنما  سردار عاشق نےکیا  تھا۔ پروگرام میں صدر سوشل سینٹر شارجہ خالد حسین ، پاکستان بزنس کونسل سے کامران ریاض، صدر پی ٹی آئی دمام (سعودی عرب) راجہ فرہاد اکرم، سابق صدر پی ٹی آئی دبئی عرفان افسر اعوان، شکیل سرمد، ڈاکٹر رحمینہ ظفر، جمشید فاضل، انوار ڈوگر، خلیل اعوان،جمیل اسحاق ، عمر  بلوچ، رائے شیر علی ، خادم حسین، خلیل الرحمان   اور دیگر شامل تھے۔ مغیز قاضی اور زہرہ شبنم  نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس اعلان پر انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا گیا- اس موقع پر یو اے ای کے پچاسویں نیشنل ڈے کا کیک کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی .  

صوبائی وزیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان رائے تیمور علی بھٹی نے تقریر کرتے ہوے کہا کہ انہیں یو اے ای کے پچاسویں نیشنل ڈے کے پروگرام میں شرکت کر کے خوشی ہو رہی ہے -اور سب سے زیادہ خوشی یہ ہے کہ  پی ٹی آئی نے یہ ایونٹ منعقد کیا ہے اور ہم سب  یو اے ای کے لوگوں کی خوشیوں میں شریک ہیں. رائے تیمور علی بھٹی نے کہا کہ وہ ایکسپو 2020 میں شرکت کے لئے یہاں آئے تھے جبکہ  پی ٹی آئی کے کارکنوں سے بھی مل کر انہیں اور زیادہ خوشی ہوئی ہے-

صوبائی وزیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان نے کہا کہ ایکسپو 2020 میں پاکستان بھر پور انداز میں شرکت کر رہا ہے اور پاکستانی کلچر کو اچھے طریقے سے پیش کر رہا ہے - انہوں نے کہا کہ وہ ایکسپو میں پاکستانی منتظمین کے انتظامات سے مطمئن ہیں.  پی ٹی آئی دبئی کے  سابق صدر عرفان افسر اعوان اور دیگر مقررین نے تقریر کرتے ہوے متحدہ عرب امارت کے حکمرانوں اورعوام  کو نیشنل ڈے کے موقع پر دلی مبارکباد دیتے ہے نیک جذبات کا اظہار کیا. 

مزید :

تارکین پاکستان -