شہبازشریف نے خاموشی توڑ دی ، حکومت پر برس پڑے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی کابلندترین سطح پر پہنچنا معیشت کی تباہی کی دلیل ہے،مہنگائی 13 سال کی بلندترین سطح پرپہنچ چکی۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا کہناتھا کہ عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں،حکومتی بیانات سے یہ آگ نہیں بجھے گی،ماہانہ 11.5 فیصدمہنگائی معاشی بربادی کااعتراف جرم ہے،عوام خودکشیاں،حکمران نہ گھبرانے کی تلقین کررہے ہیں،جاری کھاتوں کے خسارے 5.1 ارب ڈالرسے تجاوزکرگئے۔