پاکستانی برآمدات ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پاکستانی برآمدات ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
پاکستانی برآمدات ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ پاکستانی برآمدات ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، نومبر میں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ ہوا ۔

اپنے بیان میں مشیر تجارت نے کہا کہ ماہ نومبر میں پاکستان نے مجموعی طور پر 2.903 ارب ڈالرز کی برآمدات کیں  جو  گزشتہ سال نومبر میں 2.174 ارب ڈالرز کی  تھیں۔ حکومت پاکستان نے ماہ نومبر کیلئے برآمدات کا ہدف 2.6 ارب ڈالرز رکھا تھا ۔

رزاق داؤد کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا ، اس عرصہ میں  12.365 ارب ڈالرز کی برآمدات رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 9.747 ارب ڈالر کی برآمدات تھیں۔

رزاق داؤد نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں حکومت کا برآمدات کا ہدف 12.2 ارب ڈالر تھا۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -